0

سندھ میں تعلیمی ادارے این سی او سی کے فیصلے کے برخلاف بند کردیے گئے


کراچی: این سی او سی کے فیصلے کے برخلاف سندھ میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے، محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری تک کرنے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں کرنے کی منطوری دی گئی تھی۔اسی فیصلے کے تحت سندھ میں تعلیمی ادارے اسکول و کالجز پیر 20 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی چھٹیوں کی وجہ سے بند رہیں گے اور بروز 3 جنوری سے سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں