0

میٹا کمپنی نے ہزاروں مشہور افراد کی جاسوسی کرنے والے اکانٹس ڈیلیٹ کردیئے


سان فرانسسو: فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹا نے ہزاروں ایسے جعلی اکانٹس بند کردیئے ہیں جو پراسرار سرگرمیوں کی وجہ سے ہزاروں اہم افراد کی جاسوسی میں ملوث تھے۔ میٹا نے انہیں سائبرمرسنری یا ڈجیٹل غارت گر قرار دیا ہے جس کے تحت 100 ممالک سے تعلق رکھنے والے سرگرم افراد، سیاستدانوں، صحافیوں اور دیگر اہم شخصیات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہیکہ تمام اکانٹس کا سرا سات ایسی کمپنیوں سے جاملتا ہے جن کی اکثریت کا تعلق اسرائیل سے ہے۔میٹا کمپنی میں سیکیورٹی سربراہ ناتھیانل گلائشر نے بتایا کہ بھرتی برائے ڈجیٹل جاسوسی کی صنعت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس سے وابستہ افراد بلند ترین بولی دینے والے افراد کو بے دریغ نشانہ بناتیہیں۔ بعد میں ہیکنگ بھی کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میٹا نے انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کے 1500 اکانٹ ڈیلیٹ کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں