0

کام کے دبا اورمالی پریشانیوں سے فالج کا خطرہ 30 فیصد بڑھ جاتا ہے، تحقیق


اسٹاک ہوم: 21 ممالک میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد پر کی گئی ایک طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کام کے دبا اور مالی پریشانیوں کی وجہ سے دل کی بیماریوں اور فالج کا خطرہ 30 فیصد تک زیادہ ہوجاتا ہے۔اس تحقیق کیلیے 2002 میں شروع ہونے والے دی پرسپیکٹیو اربن ررول ایپی ڈیمیولوجی (PURE) نامی بین الاقوامی مطالعے سے حاصل شدہ اعداد و شمار استعمال کیے گئے۔پیور کے نام سے شہرت رکھنے والا یہ مطالعہ آج بھی جاری ہے جس میں اب تک پاکستان سمیت 26 ملکوں کے دو لاکھ سے افراد شامل ہوچکے ہیں۔تازہ تحقیق یونیورسٹی آف گوٹنبرگ، سویڈن کی پروفیسر انیکا روزن گرین کی قیادت میں 21 ملکوں کے دو درجن سے زیادہ ماہرین نے انجام دی جس کے نتائج آن لائن ریسرچ جرنل جاما نیٹ ورک اوپن کے تازہ شمارے میں شائع ہوئے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں