0

کراچی میں اومیکرون کے دوسرے کیس کے فرار مریض کو دوبارہ قرنطینہ کردیا گیا


کراچی: کراچی میں امیکرون سے متاثرہ فرار ہونے والے دوسرے مریض کو دوبارہ قرنطینہ کردیا گیا۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق 35 سالہ مزمل کو دوبارہ قرنطینہ کردیا گیا ہے، مزمل اومیکرون کا پاکستان میں دوسرا کیس ہے، مزمل اب قطر اسپتال میں قرنطینہ میں ہے، محکمہ صحت کی ہدایت پر اب قرنطینہ سینٹر کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ 35 سالہ مزمل برطانیہ سے کراچی پہنچا، رینڈم چیکنگ کے دوران اس میں پہلے کورونا اور بعد میں جینوم سیکویسنگ کے بعد اومیکرون کی تصدیق ہوئی، ایئرپورٹ سے محکمہ صحت کے عملے نے متاثرہ مریض کو شاہراہ فیصل پر واقع نجی ہوٹل میں منتقل کیا تھا تاہم متعلقہ شخص ہوٹل کے قرنطینہ سے فرار ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں