0

خیبرپختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری


پشاور: خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہی۔ پہلے مرحلے میں پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان سمیت 17 اضلاع میں پولنگ ہوئی، جنرل نشستوں کیلئے 19 ہزار 282 امیدوار مدمقابل ہیں، خواتین کی نشستوں کیلئے 3 ہزار 905 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔پولنگ اسٹیشنوں پر شدید بدنظمی کے واقعات دوسری جانب کئی مقامات پر شدید بدنظمی کے واقعات سامنے آئے ، کہیں اسٹیمپ ناکارہ تو کہیں پولنگ اسٹیشنوں پر کارکنوں میں ہاتھاپائی کہیں فائرنگ تو کہیں ہنگامہ آرائی کے بعد بیلٹ باکس توڑ کر پیپر بھی پھاڑ دیئے گئے۔کرک پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق کرک میں پولنگ اسٹیشن تحصیل تخت نصرتی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پی ٹی آئی سے۔مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، زخمی کوہاٹ کے علاقے شیخان میں پولنگ اسٹیشن کے باہر مخالفین کی فائرنگ سے صفدر نامی شخص جاں بحق جب کہ 2 افراد طیب شاہ اور عقیل زخمی ہوگئے۔مشتعل افراد نے متعدد کیمپوں کو آگ لگادی درہ آدم خیل کے علاقے پیروال خیل میں پولنگ اسٹیشن پرانضمام مخالف افراد نے حملہ کرکے بیلٹ باکس توڑدیئے، مشتعل افراد نے پولنگ اسٹیشن کے باہر متعدد کیمپوں کو آگ لگادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں