0

درہ آدم خیل میں وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ


درہ آدم خیل: خیبرپختون خوا میں نامعلوم ملزمان نے وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ کردی، وہ محفوظ رہے تاہم اسکواڈ میں شامل ایک پولیس اہل کار اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔خیبر پختون خوا کے علاقے درہ آدم خیل میں وفاقی وزیر شبلی فراز کوہاٹ سے درہ آدم خیل جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں شبلی فراز محفوظ رہے تاہم سیکیورٹی دستے میں شامل ایک پولیس اہلکار اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ڈی آئی جی کوہاٹ طاہر ایوب کے مطابق واقعے میں شبلی فراز محفوظ رہے، ان کے ساتھ کوہاٹ پولیس کا سیکیورٹی اسکواڈ بھی موجود تھا، فائرنگ سے پولیس اہل کار معمولی زخمی ہوا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جلد مزید تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں