0

پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی


ڈھاکا: پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا سامنا کوریا سے 21 دسمبر کو ہوگا۔بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں جاری ایشین چیمپینز ٹرافی کے چھٹے ایڈیشن میں پاکستان نے سیمی فائنلز میں جگہ بنالی۔ رابن رانڈ میچز کے سلسلہ میں آخری میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 2-6 گول سے شکست دے کر پول پوزیشن بہتر بناتے ہوئے تیسری پوزیشن پر قدم جما دیے۔پوائنٹس ٹیبل پر انڈیا 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، کوریا 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ پاکستان پانچ پوائنٹس اور بہتر گول ایوریج کے ساتھ تیسری اور جاپان 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔پاکستان اور بنگلا دیش میچ میں بنگلا دیش نے پہل کرتے ہوئے میچ کے پہلے کواٹر کے 13ویں منٹ میں ارشد حسین کی مدد سے فیلڈ گول اسکور کرکے برتری حاصل کرلی۔ کھیل کے 14ویں منٹ میں پاکستان کے احمد ندیم نے فیلڈ گول کے ذریعے گول اسکور کرکے بنگلا دیش کی برتری کا خاتمہ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں