0

چاغی کے قریب مسافر بس کے حادثے میں ایک خاتون جاں بحق، 18 زخمی


کوئٹہ: شاہرہ کوہ دلیل کے مقام پر مسافر بس حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ اسستنٹ کمشنر تفتان کے مطابق آر سی ڈی شاہرہ کوہ دلیل کے مقام پر مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی، جب کہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔اے سی تفتان کے مطابق زخمیوں کو تفتان ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد دالبندین ریفر کررہے ہیں، 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں