0

یوٹیوب نے شارٹس ویڈیو کے لیے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لئے فنڈز کا اعلان کردیا


سان فرانسسو: چند ماہ قبل یوٹیوب نے شارٹس ویڈیوز کے تخلیق کاروں کے لیے اپنی طرف سے امدادی فنڈز کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت فہرست میں 30 ممالک شامل تھے۔ لیکن اب 70 ممالک کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے جس کے تحت یوٹیوب ان ممالک کے تخلیق کاروں میں 10 کروڑ ڈالر سے مدد کرے گا۔اب 70 ممالک کی فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے اس کے علاوہ شارٹس کے تجزیاتی (اینے لیٹکس) ٹول میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مئی میں یویٹیوب نے کہا تھا کہ وہ سال 2021 اور 2020 کے لئے بطورِ خاص شارٹ ویڈیو بنانے والے یوٹیوبرز کے لیے دس کروڑ ڈالر رکھے گا۔اس کا اہم مقصد یہ ہے کہ کسی طرح ٹِک ٹاک کا زور کم کیا جائے جو شارٹ ویڈیو کی سب سے مشہور ایپ ہے اور بہت تیزی سے اوپر جارہی ہیں۔ دوسری جانب خود یوٹیوب کے مالکان بھی اس سے فکرمند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں