0

الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر حکومت اور الیکشن کمیشن پھر آمنے سامنے


اسلام آباد: الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر حکومت اور الیکشن کمیشن ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔الیکشن کمیشن نے ای وی ایم اور انٹرنیٹ ووٹنگ کے استعمال کے حوالے سے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کے حوالے سے اپنا کام پوری ذمہ داری سے کر رہا ہے، 23 دسمبر کو تینوں کمیٹیاں الیکشن کمیشن کو ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر بریفنگ دے چکی ہیں، الیکشن کمیشن مشینوں کی ٹینڈرنگ میں بین الاقوامی معیار کو نظر انداز نہیں کر سکتا، نیز مشینوں کی تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ بھی بہت ضروری ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ بیانات سامنے آ رہے ہیں جو عوام الناس کو گمراہ کر رہے ہیں، کچھ لوگوں کو اس ٹیکنالوجی سے متعلق ادراک نہیں ہے ، اگر کسی کو وضاحت چاہیے تو الیکشن کمیشن کے دروازے کھلے ہیں، ہمارے کام میں مداخلت نہ کی جائے اور دبا میں لانے کا سلسلہ بند کیا جائے، کمیشن بغیر کسی دبا کے اپنا کام جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں