0

قائد اعظم ٹرافی، بائیو سیکورببل میں موجود کرکٹرزکی ایس اوپیز کی خلاف ورزی


کراچی: قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے بائیوسیکورببل میں موجود کھلاڑیوں نے ایس اوپیز کی دھجیاں بکھیردیں۔قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سپرہائی وے پرقائم ریسٹورنٹ میں افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ کرکٹرز مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتے رہے۔بائیوسیکورببل توڑنے والوں میں فخرزمان،ساجد خان، افتخاراحمد، عمران خان سینئر، آصف آفریدی اورصاحبزادہ فرحان شامل تھے۔ریسٹورنٹ میں موجود شہریوں کی جانب سے کرکٹرز کی ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلانے کے بعد انہیں الگ مقام پربٹھا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں