0

منہ کی بیمارکیفیت کئی جسمانی اور دماغی امراض کی وجہ قرار


برمنگھم: ہزاروں افراد کے منہ کے اندر کی خراب اورغیرصحتمندانہ کیفیت کا جائزہ لینے کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ مسوڑھوں کی بیماری سے کئی طرح کی جسمانی بلکہ دماغ بیماریاں بھی جنم لے سکتی ہیں۔برطانیہ میں 60 ہزار سے زائد افراد پر ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر منہ کی اندرونی کیفیت خراب ہو تو امراضِ قلب، ازخودامنیاتی اور خواتین میں حمل کی پیچیدگیوں جیسے امراض پیدا ہوسکتے ہیں۔ اس طرح منہ سے کئی امراض کا دروازہ کھل جاتا ہے۔جامعہ برمنگھم میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ ہیلتھ ریسرچ سے وابستہ ڈاکٹر جوت سنگھ چندن کے مطابق بیمارمنہ سے پورا جسم متاثر ہوتا ہے اور خطرے کی بات یہ ہے کہ خود دماغی صحت پر اس کا گہرا اثر ہوتا ہے۔ ان امراض میں الزائیمر بھی سرِ فہرست ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں