0

پیغمبراسلام ۖ کے گستاخانہ خاکے آزادی اظہار نہیں دل آزاری کا سبب ہیں، روسی صدر


ماسکو: روسی صدر ویلادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے اور فنکارانہ آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ پیغمبر اسلام ۖ سمیت دیگر مذہبی شخصیات کی گستاخی کا لائسنس مل گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ویلادیمیر پوٹن نے سالانہ پریس کانفرنس کے موقع پر مذہبی آزادی میں رکاوٹ کے بغیر فنکارانہ اظہار کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کا فنکارانہ آزادی ضروری ہے تاہم دوسروں کے جذبات اور مقدسات کا احترام رکھنا بھی ضروری ہے۔روسی صدر نے مزید کہا کہ پیغمبر اسلام ۖ کی گستاخی آزادی اظہار میں شمار نہیں ہوتی۔ ایسا کہنے والے کمزور دلیل دیتے ہیں۔ ہم کو دوسروں کی دل آزاری سے بچنا چاہیئے۔ کسی کی دل آزاری مجرمانہ عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں