0

کراچی میں کل سے گرین لائن بس چلے گی لیکن صرف 4 گھنٹے کے لیے


کراچی: تقریبا 40 سال کی تاخیر کے بعد کراچی میں ہفتہ کو پہلا ماس ٹرانزٹ سسٹم آپریٹ کیا جارہا ہے۔وفاقی حکومت کے زیر انتظام گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے تحت نئی جدید ہائبرڈ بسیں سرجانی ٹان تا نمائش چورنگی 21کلومیٹر آپریشنل ہوجائیں گی اور کراچی کے شہریوں کو بھی پہلے ماس ٹرانزٹ سسٹم کی سہولیات میسر آجائیں گی۔کرایہ کم سے کم 15 اور زیادہ سے زیادہ سے 55 روپے وصول کیا جائے گا۔ آغاز میں بس سروس صبح 8بجے تا دوپہر12بجے تک چلے گی تاہم 10جنوری سے پوری استعداد سے صبح 6بجے سے رات دس بجے تک بس سروس چلائی جائے گی۔واضح رہے کہ گرین لائن بس منصوبہ وفاقی حکومت کی زیر نگرانی تعمیر کیا جارہا ہے،نئی جدید 80بسیں دو ماہ قبل چین سے درآمد کی جاچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں