0

کراچی کے ایک اور نالے میں گیس دھماکا، 3 افراد زخمی


کراچی: محمود آباد میں نالے میں گیس دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ محمود آباد گیٹ کے قریب نالے میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ بم ڈسپوزل یونٹ اور دیگر ٹیموں کو طلب کرکے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث موٹر سائیکل کی ایک دکان تباہ ہوگئی اور قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی نے بتایا کہ جس مقام پر دھماکا ہوا وہاں سوئی گیس کی لیکیج بھی تھی تاہم ممکنہ طور پر سوئی گیس اور سیوریج کے نالے میں جمع ہونے والے گیس کے پریشر کے باعث دھماکا ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں