0

کیچ میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید


راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں خوشاب کے رہائشی لانس نائیک منظر عباس اور خضدار کے رہائشی سپاہی عبدالفتح شہید ہوگئے تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ایسے دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردوں کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں