0

ہواوے نے دیدہ زیب فولڈنگ اسمارٹ فون کی فروخت شروع کردی


بیجنگ: ہواوے کمپنی نے اپنا خوبصورت فولڈنگ اسکرین والا فون فروخت کے لیے پیش کردیا ہے لیکن یاد رہے کہ گوگل سے تنازعے کی بنا پر یہ اپنے ہارمنی آپریٹنگ سسٹم پر ہی کام کرتا ہے۔ابتدائی تصاویر کے مطابق اس کا بیرونی (نوٹفکیشن) اسکرین بہت خوبصورت ہیں، کیمرے اور سینسر متاثر کن اور ڈیزائن بہت ہی دیدہ زیب بنایا گیا ہے۔ اسے پی ففٹی سیریز فون قرار دیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں نے اسے سام سنگ گیلکسی فلِپ تھری کا مضبوط حریف بھی قرار دیا ہے۔ لیکن ہواوے پر امریکی کمپنیوں کی پابندی سے سام سنگ کی راہ قدرے ہموار ہے۔فون کھلنے کے بعد اس کے اسکرین میں کوئی شکن نظرنہیں آتی۔ تین بیرونی کیمروں کا ایک بلاک بنایا گیا ہے جس میں ایک کیمرہ 40 ایم پی کا ہے جو حقیقی کروما کیمرہ ہے جس کا اپرچر ایف 1.8 ہے۔ دوسرا کیمرہ 13 میگا پکلس ہے جس کا اپرچر ایف ہے2.2 تیسرا کیمرہ 32 میگا پکسل کا ہے جس الٹرااسپیکٹرم کیمرہ قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں