0

سارے سیاستدانوں کی کرپشن اکٹھی کریں تو بھی عمران خان کے برابر نہیں ہو سکتی، فضل الرحمان


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ کچی گولیوں کی سیاست نہیں کھیلتے، سارے سیاستدانوں کی کرپشن اکٹھی کریں تو وہ اکیلے عمران خان کے برابر نہیں ہو سکتی۔اسلام آباد میں پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفی کمال نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف بے نقاب ہوگئی ہے، آج ثابت ہوگیا کہ عمران خان کا پورا ٹبر چور ہے اور پی ٹی آئی نے کتنے اکاونٹ چھپائے ہیں سب کو معلوم ہوگیا۔سربراہ جے یو آئی (ف) نے چاروں صوبوں میں آئین کے تحت فیصلے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قانون سازی آئین کے مطابق ہونی چاہیے۔مولانا فضل الرحمان نے دعوی کیا کہ جے یو آئی (ف) اپنی محنت سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہوئی ہے اور مصطفی کمال سے سندھ کے بلدیاتی نظام پر گفتگو ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں