0

سول ایوی ایشن پرعائد عالمی پابندیاں ختم


اسلام آباد: ہوا بازی کی عالمی تنظیم اکا کی جانب سے پاکستان سول ایوی ایشن پر عائد عالمی پابندیاں ختم کردی گئی۔ہوا بازی کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ( اکاو) کی جانب سے ڈی جی سول ایوی ایشن کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں سی اے اے پر سے سیگنیفکنٹ سیفٹی کنسرن کا اعتراض اٹھانے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی جانب سے سیگنیفکنٹ سیفٹی کنسرن اعتراض اٹھانے سے پاکستان کی سول ایوی ایشن پر عائد سفری پابندیاں بھی ختم ہوجائیں گی۔ جس کی روشنی میں دوسرے مرحلے میں الیکٹرانک بلیٹن جاری کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں