0

مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد عام آدمی کی خوشحالی ہے، فواد چوہدری کی منطق


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مری میں مقامی سیاحوں کی آمد کو عام آدمی کی خوشحالی سے جوڑ دیا۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقامی سیاحوں کی آمد کے بعد ہوٹل اور اقامت گاہوں کے کرایے کئی گنا اوپر چلے گئے ہیں۔اس ضمن میں فواد چوہدری نے منطق پیش کی کہ سیاحت میں یہ اضافہ عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں