0

پاک افغان سرحدی باڑ کا تنازع سفارت کاری سے حل کرلیں گے، طالبان


کابل: طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ ڈیورنڈ لائن پر باڑ ہٹانے کے معاملے پر پیدا ہونے والی صورت حال پر معاملہ سفارتی طریقے سے حل کرلیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امارت اسلامیہ افغانستان کے وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے لکھا کہ حال ہی میں پاک افغان سرحد پر باڑ سے متعلق چند تلخ واقعات ہوئے ہیں جسے دونوں ممالک کے حکام کو مل کر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ترجمان وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اچھے ہمسائیوں کی طرح تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور اس مسئلے کو بھی سفارت کاری سے حل کرلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں