0

آصف زرداری نے حکومت کے خلاف اِن ہاس تبدیلی کی حمایت کردی


اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کے خلاف اِن ہاس تبدیلی کی حمایت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے کا امکان مسترد کردیا۔احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کی نیویارک پراپرٹی کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ آصف زرداری عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔آصف زرداری کو نیب کی انکوائری میں ریلیف مل گیا۔ احتساب عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نیو یارک پراپرٹی کیس میں آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں