0

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کے 8 والیمز سامنے لائے، شہباز شریف


لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ دوسروں کی 3 نسلوں کے حساب کا مطالبہ کرنے والا اپنے ڈاکے کی تفصیل چھپانا چاہتا ہے۔شہبازشریف نے بیان میں کہا کہ دوسروں کی 3 نسلوں کے حساب کا مطالبہ کرنے والا اپنے ڈاکے کے 8 والیمز کی تفصیل چھپانا چاہتا ہے۔عمران خان نے 7 سال تک قوم اورالیکشن کمیشن سے حقائق چھپائے لیکن اب سچائی چھپ نہیں سکتی۔ فارن فنڈنگ کیس کی تمام تفصیلات عوام کو بتانا الیکشن کمشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں