0

تائیوان کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران لاپتہ، سمندر برد ہونے کا خدشہ


تیپائی: تائیوان کے تربیتی مشن کے دوران لاپتہ ہونے والے ایف-16 لڑاکا طیارے کے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ سمندر برد ہوگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کا جیٹ طیارہ جنوبی شہر چیائی کے ایک فضائی اڈے سے معمول کی تربیتی پرواز بھرنے کے آدھے گھنٹے بعد لاپتہ ہوگیا۔ پائلٹ سے کنٹرول ٹاور کا آخری بار رابطہ اس وقت ہوا تھا جب وہ سمندر کے اوپر پرواز کر رہے تھے۔عینی شاہدین کا بھی کہنا ہے کہ انھوں نے ایک طیارے کو ہچکولے کھاتے ہوئے سمندر برد ہوتے دیکھا ہے۔ تائیوان کی فوج نے ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس میں کوسٹ گارڈ کا جہاز، نیوی کے غوطہ خور اور 2 ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں