0

شاہ رخ جتوئی کو اسپتال منتقل کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیراعلی سندھ


اسلام آباد: وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کو اسپتال منتقل کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے دور میں آٹا چینی،ادویات پٹرولیم گیس کے اسکینڈلز آئے، ابھی تو ایک این جی اسکینڈل آرہاہے، فارن فنڈنگ میں معلوم چل گیا کہ حکومت کو کون کون فنڈز دیتا تھا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اپنی نااہلی کا الزام دوسروں پر لگادیتی ہے، آٹا چینی یوریا کھاد بحران کا الزام سندھ حکومت پر لگادیا گیا، مری میں لوگ اپنے خاندانوں سمیت ٹھٹھر کر مر گئے، اسلام آباد سے ایک گھنٹے کی مسافت پر سانحہ مری رونما ہوا، سانحے کے ردعمل کو سب نے بخوبی دیکھ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں