0

وفاقی کابینہ کا کورونا کی نئی لہر میں لاک ڈان نہ لگانے کا فیصلہ


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے کورونا اومیکرون کی اس نئی لہر میں لاک ڈان نہ لگانے اور تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بات وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی اس پانچویں لہر پر ملک میں لاک ڈان نہیں لگائیں گے اور نہ ہی تعلیمی ادارے بند کریں گے البتہ صورتحال کو انتہائی باریک بینی سے مانیٹر کر رہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف کی شخصی ضمانت پر نواز شریف باہر گئے، نواز شریف کا باہر جانا مکمل فراڈ تھا، نواز شریف نے 17 ماہ سے علاج نہیں کرایا، وہ ملک سے فراڈ کے ذریعے نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی صحت کی رپورٹس مسترد کردیں، نواز شریف کے باہر بھیجنے کے فراڈ کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں اور شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ طلبی پر درخواست دی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں