0

ڈیلٹا کرون قبرص سے نمودار ہونے والے نئے وائرس پر ماہرین تقسیم ہوگئے


قبرض: ابھی ہم کیمرون سے فرانس پہنچنے والے شخص میں وائرس کی تازہ ترین قسم پر غور ہی کررہے تھے کہ اس دوران کووڈ 19 کے ایک اور وائرس کی خبر قبرص سے سامنے آئی ہے جسے خواص کی بنا پر ڈیلٹا اور اومیکرون کا ملغوبہ کہا جارہا ہے اور اس کا نام ڈیلٹا کرون رکھا گیا ہے۔قبرص سے تعلق رکھنے والے خرد حیاتیات کے ماہر ڈاکٹر لیونائیڈوس کوسترائکس نے سب سے پہلے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے 25 مریض ایسے دیکھے ہیں جو کووڈ 19 کے شکار تو ہیں لیکن ان کے وائرس میں بہ یک وقت ڈیلٹا اور اومیکرون کے خواص موجود ہیں۔ ڈاکٹر لیونائیڈوس نے اپنی جانب سے اس کا نام ڈیلٹا کرون لکھا ہے۔ ان کا دعوی ہے کہ ڈیلٹا ویئرئنٹ کے جینوم میں اومیکرون کے خواص موجود ہیں۔ڈاکٹر لیونائیڈوس نے سب سے پہلے اس کا اعلان دو روز قبل کیا تھا۔ ان کا اصرار تھا کہ یہ وائرس کی نئی قسم ہے جس کے پھیلا، شدت اور ہلاکت خیزی پر ابھی غور کرنا باقی ہے تاہم دنیا کے دیگر ماہرین اس سے متفق نہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں