0

این سی او سی کی ہدایت پر لاک ڈان کا فیصلہ کریں گے، مراد علی شاہ


کراچی: وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کووڈ کیسز بڑھنے کے باوجود صورتحال قابو میں ہے، صوبے میں لاک ڈان لگانے کا منصوبہ نہیں بنارہے بلکہ این سی او سی کے فیصلوں پر عمل کریں گے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو ڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں آصف رحمان سیمولیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وائس چانسلر ڈا یونیورسٹی پروفیسر سعید قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ کووڈ کیسز تیزی سے پھیلنا شروع ہو گئے ہیں، یکم جنوری 2022 کو ہمارے پاس 300 کیسز تھے اور 22 جنوری 2022 کو 2289 کیسز سامنےآئے جس کا مطلب ہے کہ 12 دن کے اندر تقریبا 2000 کیسز میں اضافہ ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں