0

حالیہ ہفتے 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، وفاقی ادارہ شماریات


اسلام آباد: حالیہ ہفتے میں 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.43 فیصد کی معمولی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی 19.82 فیصد برقرار ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر گذشتہ ہفتے کے دوران پیاز 14.65 فیصد، ماچس 1.14 فیصد، آگ جلانے والی لکڑی 1.30 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ چکن 3.40 فیصد، انڈے2.99 اور ٹماٹر 1.26 فیصد، آلو 1.65 فیصد، چینی 0.17 فیصد اور آٹا 0.61 فیصد سستا ہوا۔وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 13 جنوری 2022 کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ (ایس پی آئی) کے لحاظ سے گذشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.43 فیصد کمی ہوئی تاہم سالانہ بنیادوں پر مہگائی کی شرح 19.82 رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں