0

شہبازشریف نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں، شیخ رشید


اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نوازشریف سے زیادہ کرپٹ ہیں، یہ مجھے ریکارڈ سے پتہ چلا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل جو کچھ اپوزیشن کے ساتھ ہوا اب ان کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے، اپوزیشن اندھی وہیل مچھلیاں ہیں، اندھی اپوزیشن دو دو لانگ مارچ کر رہے ہیں ایک مرتبہ ہی کرو تاکہ ٹوکرہ آپ پر رکھ دیا جائے، لانگ یا لونگ مارچ کریں کچھ بھی کریں، ہم لانگ مارچ میں رکاوٹ نہیں کریں گے، 23 مارچ کو او آئی ایس کے مہمان آ رہے ہیں، جے ٹین بھی فضائی مارچ کرے گا، 23مارچ کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے یہ دفاعی اہمیت کا دن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں