0

قومی سلامتی کے تمام پہلوں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام ہے، آرمی چیف


اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے تمام پہلوں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام ہے، قومی سلامتی کی پالیسی کی دستاویز قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنانے میں مددگار ہوگی۔ پہلی قومی سلامتی پالیسی کے اجرا کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملٹری سیکیورٹی قومی سلامتی کا صرف ایک پہلو ہے، قومی سلامتی کے تمام پہلوں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام ہے۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ یہ دستاویز قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنانے میں مددگار ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں