0

حکیم سعید قتل کیس؛ لاپتا ملزم کو شناختی کارڈ چپ کی مدد سے تلاش کرنے کا حکم


کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کے قتل کیس میں نامزد ملزم اعجاز الحسن کی بازیابی سے متعلق درخواست پر شہری کو شناختی کارڈ میں لگی چپ کی مدد سے تلاش کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواستگزار کے وکیل نے مقف دیا کہ اعجاز الحسن کے ایم سی میں ملازم تھا، پھر ملک سے باہر چلاگیا تھا، اس کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور گھر والے پریشان ہیں۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ لاپتا شخص سابق گورنر حکیم محمد سعید قتل کیس میں گرفتار ہوچکا تھا، اعجاز الحسن رہا ہونے کے بعد ہانگ کانگ چلا گیا تھا اور پھر 10 سال بعد واپس آیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں