0

لاہور دھماکے کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ، دو گرفتار


لاہور: انارکلی دھماکے میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا، پولیس نے دو سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔
انارکلی بم دھماکے میں اہم ترین پیش رفت سامنے آگئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ دو سہولت کاروں کو آج صبح حراست میں لے لیا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق دونوں سہولت کار مچھلی منڈی کے قریب پناہ لیے ہوئے تھے، دونوں کو سی سی ٹی وی بیک ٹریک کرکے گرفتار کیا گیا، مبینہ سہولت کاروں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جاری ہے اور ان سے ان کے دیگر ساتھیوں اور مدد گاروں سے متعلق دریافت کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں