0

کراچی میں طوفانی ہوائیں چلنے سے بچے سمیت 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی


کراچی: کراچی میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل پڑیں، طوفانی ہواں سے دیواریں گرنے کے سبب 7 سالہ بچے سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کراچی میں تیز ہواں کے سبب دیواریں گرنے سے دو افراد جاں بحق اور متعدد موٹر سائیکل سوار توازن قائم نہ رکھتے ہوئے گر کر زخمی ہوگئے۔ تیز ہوا سے ناردرن بائی پاس نزد پاور ہاس گلبائی کانٹا موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت صادق اور اجمل کے نام سے ہوئی۔گلشن معمار میں تیز ہواں کے باعث گھر کی دیوار گرگئی اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جس کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسی طرح بلدیہ ٹان اسپارکو روڈ پر گھر کی چھت کا ایک حصہ گرگیا جس کے سبب گھر میں موجود تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کراچی میں تیز ہواں سے جماعت اسلامی کے دھرنے کے ٹینٹ، قناتیں، بینرز، لائٹس بھی گرگئیں۔ نارتھ کراچی میں زیر تعمیر دیوار گرگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں