0

ہماری کائنات میں ہماری توقعات سے زیادہ بلیک ہول ہیں؟


روم: اطالوی اور برطانوی ماہرین کی ایک مشترکہ ٹیم نے اندازہ لگایا ہے کہ ہماری قابلِ مشاہدہ کائنات میں ایسے 40 ارب ارب (یعنی 40,000,000,000,000,000,000) بلیک ہولز موجود ہیں جن کی کمیت ہمارے سورج کے مقابلے میں پانچ سے 10 گنا زیادہ ہے۔اس طرح کے بلیک ہولز کو فلکیات کی زبان میں اسٹیلر بلیک ہولز یعنی ستاروں سے بننے والے بلیک ہولز بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ سورج سے کئی گنا بڑے ستاروں کے مرنے سے وجود میں آتے ہیں۔بظاہر سادہ اور آسان نظر آنے والا یہ تخمینہ کائنات سے متعلق جدید ترین سائنسی نظریات، کئی عشروں پر پھیلے ہوئے فلکیاتی مشاہدات، اور بگ ڈیٹا کے طاقتور ٹولز استعمال کرتے ہوئے لگایا گیا ہے جس میں ماہرین کو کئی سال لگ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں