0

ایم کیو ایم کے بعد اب جماعت اسلامی بھی تقسیم کی سیاست کررہی ہے، سعید غنی


کراچی: وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے بعد اب جماعت اسلامی نے بھی تقسیم کی سیاست شروع کردی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز اپنے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ کی اپوزیشن جماعتیں اس وقت وفاقی حکومت کی بی ٹیم بنی ہوئی ہیں، پیپلزپارٹی نے 2008 میں ایم کیو ایم کو صرف اس لئے حکومت میں شامل کیا تاکہ کراچی کا امن برقرار رہ سکے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ٹنڈوالہیار ایک آپسی جھگڑا ہے، جسے ایم کیو ایم لسانی فسادات بنانے کی کوشش کررہی ہے، آفاق احمد کی جانب سے پختونوں کے لئے دئیے گئے بیان اور گذشتہ روز ٹنڈوالہیار میں جس طرح لسانی فسادات کو ہوا دینے کی کوشش سندھ کو لسانی فسادات میں جھوکنے کی سازشں ہے، جسے عوام مسترد کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں