0

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کیلئے سخت حفاظتی پروٹوکولز جاری


کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے لیے حفاظتی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر مختلف پابندیاں عائد ہوں گی، خلاف ورزی کی نوعیت سے تنبیہ یا سرزنش کی جائے گی، میچ فیس کا 25 سے 50 فیصد جرمانہ یا ایک سے 5 میچز کی پابندی بھی ہوسکتی ہے جب کہ لیگ سے باہر بھی نکالا جاسکتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل ایڈوائزری پینل نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی پروٹوکولز جاری کردیے ہیں۔ایونٹ 27 جنوری سے 27 فروری تک کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔ان پروٹوکولز میں ٹیسٹنگ کے حوالے سے ایونٹ کے شرکا 20 جنوری سے روم آئسولیشن کا آغاز ہوچکا ہے، انہیں کورونا کے 2 منفی ٹیسٹ آنے پرمنیجڈ ایونٹ اینورینمنٹ میں داخلے کی اجازت ہو گی، 27 جنوری سے 7 فروری تک ایونٹ کے پہلے مرحلے میں شریک تمام افراد کی چار مرتبہ پی سی آر ٹیسٹنگ کی جائے گی، 10 فروری سے 27 فروری تک شرکا کی سات مرتبہ پی سی آر ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں