0

بدانتظامی اورکرپشن تحریک انصاف کی پہچان بن چکی ہے، شہبازشریف


لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ یوریا کی قلت تحریک انصاف کی بدانتظامی اور کرپشن کا شاخسانہ ہے جو اس کی پہچان بن چکی ہے۔ یوریا کی قلت اور کسانوں کو درپیش صورتحال پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہر معاملے میں حکومتی نااہلی، نالائقی اور چور بازاری کی سزا عوام اور کسانوں کو مل رہی ہے، کسان دربدر ہیں اور چیخ رہے ہیں کہ کھاد کی اسمگلنگ اور بلیک میں فروخت ہورہی ہے، اور حکومت ہمیشہ کی طرح غائب ہے پتہ نہیں کہاں سوئی ہوئی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں یوریا کی قیمت زیادہ ہے تو اس پاکستان میں اس کی اسمگلنگ کی روک تھام کیوں نہ کی گئی، پیشگی انتظامات کیوں نہ ہوئے، کھاد کی قلت پی ٹی آئی کی بدانتظامی اور کرپشن کا شاخسانہ ہے جو اس کی پہچان بن چکی ہے، یوریا نہ ہونے کا مطلب زرعی پیداوار میں کمی ہے جس کے نتیجے میں نئے مسائل پیدا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں