0

عمران خان نے کورونا کے 2 سالوں میں عوام کو بھوک اور غربت سے بچایا، شاہ محمود قریشی


اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے کورونا کے دو سالوں کے دوران عوام نہ صرف بھوک و غربت سے بچایا بلکہ ان کے گھروں کا پہیہ بھی چلتا رہا۔ان خیالات کا اظہار شاہ محمود قریشی نے ملتان میں منعقدہ مختلف تقریبات اور استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مخلص اور محنتی کارکن تحریک انصاف کا سرمایہ ہیں، ہم کارکنو ں کو مایوس نہیں کریں گے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کون کہتا ہے تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی ہوئی، انشا اللہ 2023 بھی تحریک انصاف کی کامیابی کا سال ہوگا، ہم مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں اشیا ضروریات کی قیمتوں میں جلد کمی آئیگی ہم جلد مہنگائی پر قابو پا کر عوام کی عدالت میں جاکر سرخرو ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں