0

ملک میں مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی۔وزیراعظم عمران خان نے آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ پروگرام میں براہ راست عوام کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ ہر 2 مہینے کے بعد عوام کی کال سنوں، اصولا مجھے یہ بات پارلیمنٹ میں بولنا چاہیے لیکن پارلیمنٹ میں مجھے بولنے نہیں دیتے۔مہنگائی دنیا بھر میں ہے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی، مہنگائی مجھے کئی دفعہ راتوں کو جگاتی ہے جب کہ مہنگائی دنیا بھر میں ہے۔پاکستان سے ڈالر افغانستان جانا شروع ہوئے جس سے ہمارے روپے پر دبا بڑھا انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو سب سے بڑا کرنٹ اکانٹ خسارہ ملا، سارا پریشر روپے پر تھا، ہمارے پاس ڈالرز ہی نہیں تھے،روپے کے گرنے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، پاکستان سے ڈالر افغانستان جانا شروع ہوئے جس سے ہمارے روپے پر دبا بڑھ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں