0

واٹس ایپ چیٹ ہسٹری ایک کلک پر اینڈرائیڈ سے آئی فون منتقل کرنا ممکن!


سان فرانسسو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ سے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر چیٹ ہسٹری کی سہولت آزمائشی طور پر پیش کردی۔ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ مطابق واٹس ایپ نے یہ فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرایا، جس کے تحت واٹس ایپ صارفین ایک کلک پر چیٹ ہسٹری اینڈرائیڈ فون سے آئی فون میں منتقل کرسکیں گے۔ڈبلیو اے بیٹا کی جانب سے چیٹ منتقلی کی آزمائش کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیا فیچر چیٹ کو متتقل کرنے کے لیے سوال پوچھ رہا ہے۔ یہ فیچر آئی او ایس بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جسے کامیاب آزمائش کے بعد تمام صارفین استعمال کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں