0

کراچی میں کورونا کی شرح 42 فیصد، ضلع وسطی کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈان نافذ


کراچی: شہر قائد میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ضلع وسطی کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈان نافذ کردیا گیا۔محکمہ داخلہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر لگایا گیا ہے۔ جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈان لگایا گیا ہے ان میں گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان علاقوں میں اومی کرون ویریئنٹ کیسز میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈان لگایا گیا۔ان علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈان 5 فروری تک نافذ رہے گا۔ اسمارٹ لاک ڈان کا مقصد اومی کرون کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں