0

کورونا اور نزلے پر قابو پانے کے لیے کیپسول تیار


لندن: برطانیہ کے طبی ماہرین نے ایک ایسی دوا تیار کی ہے جس کی مدد سے کورونا اور نزلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق دوا ساز کمپنی آئی او ایس بائیو نے فلووڈ کے نام سے ایک کیپسول تیار کیا، جو کورونا اور عام نزلے دونوں کے لیے مفید ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے ٹرائلز کے دوران اس دوا کے بہت اچھے نتائج سامنے آئے ہیں جس کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ کیپسول مستقبل میں بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔آئی او ایس کے ایگزیکٹو چیئرمین وین چینن نے کہا کہ دوا کے انسانی تجربات اس سال کے آخر میں شروع ہونے کی توقع ہے، اگر یہ کامیاب ہو جاتے ہیں تو خاص طور پر سردیوں میں نزلے اور وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ گولی بہت مفید ہوگی کیونکہ یہ مدافعتی نظام کو متحرک اور اسے بڑھا سکتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں