0

اسٹیٹ بینک بل کی منظوری میں یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کے شکر گزار ہیں، فواد چوہدری


اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری میں ساتھ دینے پر یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کے شکر گزار ہیں، امید ہے اس بڑی شکست کے بعد اپوزیشن کے کچھ دن آرام سے گزریں گے۔سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے ثابت کیا ہے کہ تمام جماعتیں مل کر بھی ایک عمران خان کے آگے ڈھیر ہیں، اللہ کی مدد شامل حال رہی تو انشاللہ کامیابیوں کا سفر رکنے والا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں