0

بلوچستان میں فائرنگ کے دو واقعات میں 6 افراد جاں بحق


کوئٹہ: چاغی اور سریاب کے علاقوں میں ہونے والی فائرنگ میں اب تک 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، کیچ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں 10 جوان شہید ہوئے، اور آج سوئی کے مقام پر ہونے والے بارودی دھماکے میں سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ جب کہ فائرنگ کے دو واقعات میں اب تک 6 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سریاب مل کے قریب ہونے والی فائرنگ میں اب تک 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ دو افراد تاحال انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں