0

بھارتی حکومت کا آخری وقت پر 170 پاکستانی سیاحوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار


کراچی: بھارتی حکومت نے کورونا کو بنیاد بنا کر آخری وقت پر 170 پاکستانی سیاحوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے مابین فیتھ ٹوور ازم پروگرام کے تحت 29 جنوری کو 170 پاکستانی سیاحوں کو پی آئی اے کی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے بھارت پہنچنا تھا۔فیتھ ٹوورازم کے تحت پاکستان سے 170 سیاحوں کے پہلے گروپ نے بھارت جانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی تھیں تاہم بھارتی حکومت نے آخری وقت پر پاکستانی سیاحوں کوویزے دینے سے معذرت کرلی ہے۔رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے بتایا کہ بھارتی حکام نے کورونا کی تشویش ناک صورتحال کی وجہ سے ویزے جاری نہیں کیے اور دورے کو چند روز کے لیے مخر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ڈاکٹر رمیش نے بتایا کہ سیاحوں کے وفد کو 29 جنوری کوپی آئی اے کی چارٹرڈ فلائیٹ سے اجمیر شریف، نئی دہلی، متھرہ،ہری دوار اور جے پورجانا پہنچنا تھا جس کے بعد وہ یکم فروری کو واپس پاکستان پہنچ سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں