0

سینیٹ میں اپوزیشن کو اکثریت کے باوجود شکست؛ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور


اسلام آباد: سینیٹ میں اسٹیٹ بینک بل صرف ایک ووٹ کی اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔وقفہ سوالات میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تحریری جواب جمع کرایا کہ انٹرنیٹ نیٹ ورک ریزیڈنسی انڈیکس میں پاکستان کی رینکنگ میں 14 درجے بہتری آگئی، ایک سال میں پاکستان انڈیکس میں 111 سے 97 نمبر پر آ گیا، پاکستان موبائل نرخوں میں 65 ویں، سرگرم موبائل سبسکرائیبرز میں 9 ویں اور نئی ٹیکنالوجیز اختیار کرنے میں 68 ویں نمبر پر ہے۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نینیشنل میٹرولوجی انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے قیام کیلئے قانون وضع کرنے کا بل پیش کیا جو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
اگلا ایجنڈا اسٹیٹ بنک آف پاکستان ترمیمی بل تھا لیکن اپوزیشن کی اکثریت اور حکومتی اراکین کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے وزیر خزانہ نے بل پیش نہیں کیا جس پر اپوزیشن نے سخت احتجاج کرتے ہوئے بل پیش کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ ووٹنگ میں اسے مسترد کیا جاسکے لیکن حکومت نے بل پیش نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں