0

غلط معلومات پھیلانے سے ریاست کی سالمیت کو بھی خطرہ ہے، آرمی چیف


لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ غلط معلومات پر مبنی مہم کا مقابلہ کرنے اور دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد رہنے کی ضرورت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورہ ہیڈ کوارٹرز لاہور کور کے دوران فیکلٹی ممبران اور طلبا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غلط معلومات پھیلانے سے نہ صرف پرسیپشن مینجمنٹ متاثر ہو رہی ہے بلکہ ریاست کی سالمیت کو بھی خطرہ ہے۔آرمی چیف نے لمز، ایف سی یو، یوای ٹی، ایل ایس ای، پی یو اور جی سی یو کے وی سیز، فیکلٹی ممبران اورطلبہ سے مکالمے کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں، انہیں مناسب مواقع اور سازگار ماحول ملنے پر وہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جائیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیوچر لیڈرشپ کی تیاری میں ان اہم تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور ماحولیات کے شعبوں میں ترقی کی اشد ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں