0

گھی سمیت 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، وفاقی ادارہ شماریات


اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے معمولی کمی کا رجحان جاری، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد کمی واقع ہوئی تاہم سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح ابھی بھی 18.62 فیصد ہے۔ سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 20.24 فیصد رہی ہے۔گھی، ٹماٹر اور لہسن سمیت 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 18.62 فیصد رہی، سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 20.24 فیصد رہی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 18 روپے 53 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 78 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے، حالیہ ہفتے لہسن 13 روپے 55 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، دال چنا 1 روپے 92 پیسے فی کلو، دال ماش 2 روپے 57 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، دال مسور 1 روپے 54 پیسے، دال مونگ 68 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں