0

یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ اجلاس میں غیر حاضری کی وجہ سامنے آگئی


اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی آج سینیٹ کے اہم اجلاس سے غیر حاضری کی وجہ سامنے آگئی۔سینیٹ اجلاس میں غیر حاضری اور فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نور ربانی کھر کی قل خوانی آج ہے کہ باوجود آدھی رات کو اجلاس طلب کیا۔انہوں نے کہا کہ میں ملتان میں اپنے دیرینہ ساتھی اور پیپلزپارٹی کے دو ایم این ایز کے والد کی قل خوانی میں شرکت کرنی تھی، اس لیے صبح 10 کسی بھی طرح بجے تک اسلام آباد نہیں پہنچ سکتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں